ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں والمیکی جینتی عالیشان پیمانے پر منائی جائیگی:تحصیلدار گنگپا کا اعلان

چنتامنی میں والمیکی جینتی عالیشان پیمانے پر منائی جائیگی:تحصیلدار گنگپا کا اعلان

Tue, 04 Oct 2016 14:49:25    S.O. News Service

چنتامنی:4 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس ا و نیوز )چنتامنی میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس ماہ کے 15 اکتوبر کو ہونے جارہی مہارشی والمیکی جینتی تقریبات کو عالیشان پیمانے سے منایا جائے گا جینتی کو بھر پور کامیاب کرنے کیلئے تعلقہ کے 36 سرکاری محکمہ جات کا بھر پور تعاون رہیگا اس جینتی میں تمام والمیکی طبقہ کے لوگوں کو بھی تعلقہ انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ ایک ہاتھ تھالی نہیں بجتی بلکہ دو ہاتھ ملنے سے ہی تھالی بجتی ہے یہ بات تحصیلدار گنگپا نے کہی ۔آج یہاں کے منسپالٹی دفتر میں قومی تہوار سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران غیر حاضر ہونے پر اجلاس میں موجود کئی والمیکی طبقہ کے لوگوں نے برہمی کااظہار کیا اس اجلاس میں بلدیہ صدر سجاتاشیونا نائب صدر سجاتا شیوپا بی ای او محمد خلیل تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نائب صدر شرنیواس ریڈی ای۔او۔شرنیواس کونسلر سادپا ورکنگ جرنسلسٹ یونین کے تعلق صدر رادھا کرشنا مورلی وغیرہ موجود رہے۔


Share: